اقرا عربک اسکول مینگلور کا دسویں ، بارہویں اور عالمیت کا نتیجہ سو فیصد

منگلورو 11 مئی 2024 (فکروخبرنیوز) اقرا عربک اسکول منگلور کے دسویں ، بارہویں اور عالمیت کا نتیجہ سو فیصد رہا۔ اس بات کی جانکاری اسکول کے ذمہ داروں نے دی ہے۔

ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور تمام شعبوں کے اساتذہ اور انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی انتھک کوششوں سے ادارے کا نام روشن کیا۔ طلبہ کی ہمت افزائی کے لیے مختلف ایوارڈ سے بھی نوازا جاتا ہے ، لڑکوں کے لیے حضرت مولانا علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب ابوالحسن ایوارڈ دیا جاتا ہے اور امسال یہ ایوارڈ حافظ شادان ابن محمد شاہد اور لڑکیوں کے لیے محی الدین بیری ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے اور امسال یہ ایوارڈ حافظ زینب بنت داؤد احمد خلیفہ کو دیا گیا۔

امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے باہویں جماعت کی طالبات

حافظہ عائشہ زلفی بنت حافظ سید محمد ارشاد (اپلا کیرالہ) 92.16 فیصد

حافظ رقیہ بنت محمد اسماعیل (ٹوکوٹ ۔ منگلور) 92.00 فیصد

حافظہ شہر بانو بنت محمد اسلم بھالّی (بھٹکل ۔ مقیم مینگلور) 81.83 فیصد

امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے دسویں جماعت کے طلبہ وطالبات

حافظ شادان ابن محمد شاہد (الال ۔ مینگلور)  87.36 فیصد

حافظہ زنیب بنت داؤد احمد خلیفہ (بھٹکل ۔ مقیم مینگلور) 86.72 فیصد

بی بی مریم بنت محمد اسلم بھالّی (بھٹکل ۔ مقیم مینگلو) 81.60 فیصد

صفیہ زُناب بنت جی ایم شریف (کلڑکا۔ مینگلور) 81.28 فیصد

واضح رہے کہ مذکورہ ادارہ گذشتہ 24 سالوں سے جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور دار العلوم ندوۃ العلماء کی سرپرستی میں چل رہا ہے جس کا بنیادی مقصد نئی نسل میں ایمان واخلاق کی بقا کے ساتھ تعلیم کو عام کرنا ہے۔ دینی خطوط پر تربیت کرتے ہوئے زمانۂ چیلنجس کا سامنے کرنے کے لیے نئی نسل کو تیار کرنا ہے۔

ادارہ میں پانچویں کلاس سے اور لڑکیوں کے لیے پہلی کلاس سے داخلے شروع ہوتے ہیں۔ دسویں تک حفظِ قرآن کی تکمیل ہوتی ہے اور اب تک دیڑھ سو سے زائد طلبہ وطالبات حفظ مکمل کرچکے ہیں۔ حفظ کی تکمیل کے بعد لڑکوں کے لیے پانچ سالہ عربی میڈیم عالمیت اور لڑکیوں کے لیے تین سالہ تربیت کورس کا بھی نظم ہے جو ڈگری تک مکمل ہوجاتا ہے ۔ لڑکوں کے لیے مکمل سہولیات کے ساتھ ہاسٹل کا بھی نظم ہے۔

Share this post

Loading...