پروگرام کی دوسری نشست میں اقراء کے طالب علم نسیف عبدالرحمن نے قرآن ، اسد یوسف نے بدعنوانی کے عنوان پر تقریں پیش کیں ۔ اقراء کے طلباء نے خانۂ کعبہ کا ماڈل تیار کرکے حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ اسی موڈل کو سامنے رکھتے ہوئے محمد حسن نے شہرِ مکہ کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرائی جس کے بعد محمد بلال شیخ نے عصرِ حاضر کے مسائل پر گفتگو کی ۔ اس پروگرام میں طلباء نے کراٹے شو کا بھی مظاہرہ کیا جس کو حاضرین نے بہت پسند کیا ۔ محمد عاطف اور عبدالمعز نے خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ جلسہ کے کنوینر مولانا ابوعبیدہ اکرمی ندوی نے مہمانانِ خصوصی مولانا یوسف مولوی صاحب ، او رجناب حنیف حاجی صاحب کی خدمت میں استقبالیہ کلمات پیش کیے ۔ مہمانانِ خصوصی نے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حاضرین سے خطاب کیا ۔ملحوظ رہے کہ پروگرام کا آغاز ماسٹر توحید کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت جاسم اور اس کے ساتھیوں نے پیش کی ۔ یہ بات قارئین نوٹ کرلیں کے جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل کے فارغین کی کدو کاوشوں سے یہاں کچھ سال قبل اس اسکول کی بنیاد رکھی تھی جو آج یہ پوداپوری طرح شجر کی صورت اختتار کرکے منگلور و مضافات میں فائدہ پہنچارہا ہے۔ جامعہ کے فارغین یہاں درس وتدریس اور دیگر انتظامیہ میں شامل ہیں۔
Share this post
