بنگلورو 10/ فروری 2020(فکروخبر نیوز) آئی پی ایس افسران شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد ان کے درمیان پائی جارہی نااتفاقیوں نے بہت طول پکڑ لیا ہے۔ اپنی ہی بچی سے ملاقات نہ ہونے سے پریشان آئی پی ایس افسر نے بیوی کے گھر کے باہر ہی دھرنا دے دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جب تک اس کو بچی سے ملنے نہیں دیا جائے گا وہ یہاں سے جانے والا نہیں ہے۔ کئی پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر اسے سمجھایا لیکن وہ اپنی بات پر بضد رہا۔
اطلاعات کے مطابق ارون راجن کی شادی یلکیا سے ہوئی تھی۔ کچھ سالو ں بعد دونوں کے درمیان تلخیاں پیدا ہوگئیں۔ اس دوران انہیں دو بچے ہوگئے۔ باپ کی محبت اس کے باوجود بچوں پر کم نہیں ہوئی۔ وہ کلبرگی میں ڈی ایس پی ہیں اور کل اتوار ہونے کی وجہ سے وہ بیوی کے گھر گئے اور اس سے بچوں سے ملاقات کے لیے منت سماجت کی لیکن اس کی بیوی نے ایک نہیں سنی۔
Share this post
