آئی پی ایل میں سٹہ لگانے والوں کے خلاف منگلورو پولیس ہے سرگرم

منگلورو 07؍ اپریل 2019(فکروخبرنیوز) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے شروع ہوتے ہی سٹہ بازی کا بازار بھی گرم ہوگیا ہے۔ اس کے میچوں پر سٹہ بازی کا کچھ لوگوں نے کاروبار شروع کررکھا ہے اور اس کے ذریعہ سے لاکھوں روپئے کمائے جارہے ہیں۔ پولیس بھی ایسے غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے اور کئی چھاپہ مارکارروائی میں انہو ں نے نقدی سمیت کئی اشیاء بھی ضبط کرلی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جب سے منگلورو میں سندیپ پاٹل نے پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالا ہے اس معاملہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس معاملہ میں اب تک چودہ افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ 
26مارچ کو پویس نے تین افراد بینو گیش شیٹی ، جیمس اور انل راج کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس موجود 62,700روپئے ضبط کرلیے۔ 
29مارچ کو بھارتیش ، شیریان اور مہانتیش نامی افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 43,000نقدی اور تین موبائل فون ضبط کرلیے۔ 
30مارچ کو لکشیت اور نتھن کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے پاس سے تین لاکھ چھیانوے ہزار ، ایک کار اور موبائل فون بھ ضبط کرلے۔ 
3اپریل کو پولیس نے کمار ، وشال اور اشوک کو کاوور سے گرفتار کرتے ہوئے 26,000روپئے ، چار موبائل فون ضبط کرلیے۔ 
06اپریل چار افراداسماعیل ، جوسیپ ، اسماعیل اور جیرالڈ کو بیجل سے گرفتار کرلیا اور ساتھ موبائل فون ، ایک لیپ ٹاپ اور2,770روپئے ضبط کرلیے۔ 
پولیس کمشنر سندیپ پاٹل سے لوگوں سے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں سے دور ررہنے کی نصیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں پڑکر غریب افراد بھی اپنے پیسے کھو بیٹھتے ہیں جس کا احساس انہیں بعد میں ہوتا ہے۔

Share this post

Loading...