بنگلورو 03؍ جون 2023 (فکروخبرنیوز) کانگریس کی پانچ انتخابی ضمانتوں کا مذاق اڑانے والے بی جے پی لیڈران پر طنز کستے ہوئے کہا کہ بجلی بی جے پی لیڈروں کے لیے بھی مفت ہے۔
ریاستی کانگریس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پیارے بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار، آپ کے گھر کے لیے بھی 200 یونٹ بجلی مفت ہے۔ محترم سابق سی ایم بسواراج بومائی آپ کے بھی گھر کو 200 یونٹ تک مفت بجلی ملے گی۔ محترمہ مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے آپ کرناٹک میں KSRTC بسوں میں مفت سفر کر سکتے ہیں۔ بی جے پی کے قومی چیف سکریٹری سی ٹی روی آپ کے گھر کی خاتون کو بھی 2000 روپے مفت ملیں گے۔
اس کے علاوہ ریاستی کانگریس نے ٹویٹ کیا کہ یووانیدھی بجرنگ دل کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے مفت (اگر وہ گریجویٹ یا ڈپلومہ ہولڈر ہیں)۔ ہم جس بات کو کہتے ہیں اس کو پورا کرتے ہیں۔ ہم نے اپنے انتخابی منشور میں جن پانچوں ضمانتوں کا وعدہ کیا تھا ان پر عملدرآمد کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ یہ ہمارا عزم ہے۔
Share this post
