منگلورو 23 مارچ 2023 (فکروخبرنیوز/ڈائجی ورلڈ) بیجائی نئی سڑک پر نوڈو لین کے رہائشیوں نے آئندہ انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی دینے والا بینر لگا دیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا تاکہ ٹریفک کے اژدہام کو کم کیا جا سکے۔ وہ رام کرشن بجنا مندرا کی طرف سڑک کے کام کو تیز کرنے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
ڈائجی ورلڈ سے بات کرتے ہوئے نوڈو لین کے ایک رہائشی نے کہا کہ ہم یہاں کچھ مہینوں سے خراب سڑک دیکھ رہے ہیں۔ نوڈو لین 150 گھروں پر مشتمل ہے۔ نوڈو لین کو جوڑنے والی دو سڑکیں ہیں، ایک نئی سڑک سے اور دوسری رام کرشن بجنا مندرا سے۔ نئی سڑک کا کنکریٹ کا کام شروع کیا گیا اور بجنا مندرا روڈ کا بھی۔ نوڈو لین سے منسلک نئی سڑک کی تعمیر سست رفتاری سے جاری ہے جسے مکمل ہونے میں تین ماہ لگ سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے علاقے سے جڑی سڑکوں کے بغیر بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
ایک دوسرے شہری کا کہناتھا کہ نوڈو لین سے جڑنے والی بیجائی نئی سڑک کا کام بہت سست رفتاری سے چل رہا ہے۔ یہاں سڑک پر ایک وقت میں صرف ایک کار گزر سکتی ہے۔
Share this post
