انٹر زونل کبڈی ٹورنامنٹ میں انجمن بھٹکل کو پہلا مقام

اس مقابلہ میں آل راؤرنڈر کا خطاب مسیب ملا قرار دئیے گیے جبکہ کاروار تھرڈ زون کے بیسٹ رائڈر کا خطاب بھی انہی کے نام رہا۔سرسی ٹیم کے ششانک نے کاروارتھرڈ زون کے آل راؤنڈ اور انٹر زونل بیسٹ رائڈر کا خطاب اپنے نام کیا۔ اس ٹورنامنٹ کی آخری نشست میں کئی سارے مہمانانِ خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کبڈی کے مقابلے منعقد کیے جانے سے طلباء کی ہمت افزائی ہوگی اور مزید ان کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہوگا۔ اس موقع پر عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی کبڈی کھیل جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ اسٹیج پر انجمن حامئ مسلمین کے کئی ذمہ داران کے علاوہ اساتذہ بھی موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...