اور مطالبہ کیا کہ فوری ان مسائل کو حل کرلیا جائے۔ وفد کے کئی اراکین و ذمہ دارن نے یہاں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ فضلہ جات کاڈھیر اورگھروں کے سامنے صفائی وستھرائی کا نظم ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ میونسپل عملے کی کمی کی وجہ سے بھی عام لوگوں کی سرکاری کارووائیاں تکمیل تک نہیں پہنچ پارہی ہیں ۔بلدیہ عملے کی قلت کی وجہ سے موجود عملے پر کام کا دباؤ بڑھتا جارہاہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آج کل پر ٹالا جارہا ہے ۔ شہر کے راستے اور نالے خستہ حالی کا شکار ہیں ۔ چودہ مہینے قبل وزیر اعلیٰ کے خصوصی بجٹ سے منظور 5کروڑ روپئے ترقیاتی کاموں کے لئے منظور کئے گئے تھے۔ مگر ابھی تک شہر میں کوئی بھی ترقیاتی یا تعمیری کام شروع نہیں ہوا جب کہ اتراکنڑاکے اکثر علاقوں میں ترقیاتی اور تعمیراتی کام جاری ہیں ۔ اس جیسے بہت سارے مسائل درپیش ہونے کی وجہ سے مجلسِ اصلاح وتنظیم کی جانب سے خصوصی وفد نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کا خصوصی بجٹ واپس ہوسکتا ہے اس لیے فوری طور پر ان مسائل پر توجہ دیں اور اس سلسلہ میں ایک یاد داشت بھی اسسٹنٹ کمشنر کو دیا گیا، جس پر موصوف نے یقین دہانی کی ہے کہ اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری مسائل کے حل کے لیے راہیں ہموار کی جائیں گی۔
Share this post
