انصاف نہ ملنے پر اہلِ خانہ کا انوکھا احتجاج ، ٹاور پر چڑھ کر چھلانگ لگانے کی دی دھمکی

بنگلورو 31؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) سلنڈر دھماکہ میں ماں سمیت ایک بیٹی کے ہلاک ہونے اور ایک کے شدید زخمی ہونے کے معاملہ میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں آنے کی وجہ سے اہلِ خانہ نے ایک موبائل ٹاور پر چڑھ کر اپنی جان دینے کی دھمکی دی اور اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران سلنڈر دھماکہ سے پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں ماں سائرہ بیٹی آئرہ ہلاک اور ایک بچی زینب شدید زخمی ہوگئی تھی۔ اہلِ خانہ نے معاملہ کی شکایت کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور فلم ڈائریکٹر اور دیگر عملہ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا۔ لیکن معاملہ کے منظر عام پر آنے پرکئی دن گذرنے کے باوجود بھی کوئی بھی اقدام نہیں ہوسکا ہے ۔ خاطیوں کی گرفتار بھی عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ پولیس اس سلسلہ میں کچھ کرنے کے لیے تیار ہے۔ محبوب خان ، منصور خان اور منور خان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی بے توجہی کی وجہ سے انہیں انصاف نہیں مل پارہا ہے۔ اس لیے انہوں نے یہ اس طرح کا طریقہ اختیار کرکے خاطیوں کی خلاف کارروائی کی مانگ کررہے ہیں۔

Share this post

Loading...