بھٹکل05؍مئی2021(فکروخبرنیوز) انڈین نوائط فارم (آئی این ایف) نے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے اشتراک کے ساتھ ویکسنیشن بیداری مہم کے لیے7؍ مئی 2021ء کو ایک آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس میں ماہرڈاکٹر اور ماہرین اپنے تجربات سامنے رکھیں گے۔
انڈین نوائط کے ذمہ داروں نے فکروخبر کو بتایا کہ ٹیکہ کاری کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ویکسین لو اور اپنے خاندان اور برادری کو بچاؤ کا عنوان دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے اور ماہرین سے تبادلۂ خیال کا یہ بہترین موقع ہے۔
اس آن لائن میٹنگ میں امریکہ کے ڈاکٹر حمید صدیقی جعفری،سینٹرل کوویڈ کمیٹی کی ممبر ڈاکٹر وسیمہ ایوب سدی باپا، اور دبئی راشدیہ ہاسپٹل اور ٹراما سینٹر کے سینئر ڈاکٹر، ڈاکٹر کے ایم نعیم الرحمٰن کے ساتھ ساتھ دیگر ڈاکٹر اور ماہرین بھی شرکت کریں گے۔
یہ آن لائن پروگرام زوم پر 7؍ مئی 2021 ء کو شام سوا پانچ بجے سے پاؤنے چھ بجے تک جاری رہے گا۔
![]()
Share this post
