بھٹکل 06/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) بیرونِ بھٹکل کی آٹھ جماعتوں پر مشتمل فورم انڈین نوائط فورم کے بہترین لوگو ڈیزائن مقابلہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طالب علم محمد یوسف ابن محمد اسلم بھالّی کے لوگو کو پہلے انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
انڈین نوائط فورم کے جنرل سیکریٹری محمد معاذ جوکاکو کی جانب سے فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلا انعام حاصل کرنے والے محمد یوسف کو دس ہزار روپئے نقد اور دیگر تمام مساہمین کواسناد سے نوازا جائے گا۔ لوگو ڈیزائن کے مقابلہ میں بھٹکل اور اطراف سے تقریباً 41افراد نے حصہ لیا اور ایک سے ایک بہترین لوگو ڈیزائن کرکے ذمہ داروں کو روانہ کیے۔ چند دن قبل ممبئی میں منعقدہ انتظامیہ کی نشست میں جملہ لوگو پیش کیے گئے جن میں سے فائنل راؤنڈ کے لیے پندرہ کا انتخاب کیا گیاہے جس میں نے محمد یوسف کا ڈیزائن کردہ لوگو اول انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ دیگر مساہمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنا پوسٹل ایڈریس محمد معاذ جوکاکو (جنرل سکریٹری آئی این ایف) کے نمبر 9886180601 روانہ کریں۔
خیال رہے کہ انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) شہر بھٹکل کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہے، خصوصاً یہاں کے نوجوانوں کو ترقی دلانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سے قبل انہوں نے جاب فیر منعقد کرکے کئی نوجوانوں کو روزگار دلانے میں اپنا اہم رول ادا کیا تھا۔
Share this post
