انڈین نوائط فوم کے زیر اہتمام جاب فیئر میں پانچ سو سے زائد افراد روزگار حاصل کرنے میں کامیاب

InF, bhatkal job fare, inf job fare,

بھٹکل : یکم اگست 2023 (فکروخبرنیوز) 29 جولائی کو انڈین نوائط فورم کی جانب سے بھٹکل میں منعقدہ جاب فیئر میں پانچ سو سے زائد افراد روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جاب فیئر میں بھٹکل سمیت پڑوسی علاقوں میں شیرور ، بیندور ، مرڈیشور ، منکی ، ہوناور اور ولکی وغیرہ کے افراد نے شرکت کرکے اپنی قسمت آزمائی۔ جاب فیئر کے لیے 1200 افراد نے رجسٹریشن کیا تھا جن میں 900 افراد نے انٹرویو دیا۔ اس جاب فیئر میں تقریبآ 30 کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور سات کمپنیوں کے نمائندوں نے آن لائن اٹرویولیا۔

واضح رہے کہ یہ جاب فیئر ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (اے ایم پی کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جس کو کامیاب بنانے میں آئی این ایف کے عہدیداران سمیت ممبران وغیرہ نے بڑی محنت کی تھی۔

Share this post

Loading...