انڈین نوائط فارم جاب فیر رجسٹریشن فارم فکروخبر کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب

بھٹکل 18؍اپریل 2019(فکروخبر نیوز) خلیجی ممالک کی مخصوص پالیسیوں کی وجہ سے خلیج میں مقیم بھٹکل اور اس کے اطراف کے بے شمار تاجروں اور تجربہ کار افراد کے لیے یہ دور کسی آزمائش سے کم نہیں ہے۔ ان کی تجارت کو پہنچے نقصان کے ساتھ ساتھ کئی قابل افراد کو مجبوراً اپنی نوکریوں کو خیر باد کہنا پڑا۔ باوجود بڑی کوششوں کے وہاں کی قوانین نے وہاں سے اپنے وطن کا رخ کرنے پر مجبور کردیا۔ ایسے میں معیشت پر اثر پڑنا لازم ہے ، ان حالات میں انڈین نوائط فورم نامی ایک تنظیم سامنے آرہی ہے جنہوں نے نہ صرف کاروبار کے مواقع فراہم کی بات کہی ہے بلکہ قابل افراد کو بہترین ملازمتیں دلوانے کی بھی کوششیں کرنا ان کے اہم ترین مقاصد ہے۔ اپنی قوم کے افراد کوآگے بڑھانے کی غرض سے قائم یہ فارم اب عملی میدان میں پیش رفت کرنے جارہا ہے۔ 27؍ اپریل بروز سنیچر کو خوشحال شادی ہال میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں ملازمت کی تلاش میں رہنے والے احبابک ے ساتھ چھوٹے موٹے کاروباریوں کی رہنمائی کی جائے گی۔ اس ورکشاپ کا حصہ بننے کے لیے ایک فارم بھی جاری کیا گیا ہے جو آپ کو فکروخبر کے ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ 
فکروخبر کے ہوم پیچ پر آپ کو آئی این ایف جاب فیرکے نام سے ایک بیانر نظر آئے گا جس پر بائیں کلک کی مدد سے آپ اسے کھول کر اپنا فارم پر کرسکتے ہیں۔ 

Share this post

Loading...