اندرا کینٹین بند کرنے کا سوال ہی نہیں :  ایڈی یوروپا

بنگلورو 29/ اگست 2019(فکروخبرنیوز)  سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اندرا کینٹین اور انا بھاگیہ اسکیم بند کیے جانے پر سخت مخالفت کی دھمکی دینے کے بعد بی جے پی نے اس سلسلہ میں غور کرنا شروع کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حال میں اندرا کینٹین بند نہیں ہونے دیں گے۔ اپنی سرکاری رہائش گاہ کرشنا میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی حال میں اندرا کینٹین بند کرنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ کینٹین کی سبسڈی بھی نہیں روکی جائے گی اور نہ اندرا کینٹین کا نام بدلا جائے گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد تفتیش کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں سیاحت کے فروغ کے لیے انفوسس کے چیرپرسن کی قیادمت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 

Share this post

Loading...