بنگلورو14 دسمبر2021(فکروخبرنیوز) راجا ماہندررورم ۔ تروپتی انڈیگو فلائٹ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بنگلورو کی طرف موڑ دی گئی ہے۔
نیوز کرناٹکا کے مطابق اس فلائٹ پرحکمراں وائی ایس آر سی پی ایم ایل اے روجا سیلوامانی، اور آندھرا پردیش میں اپوزیشن ٹی ڈی پی کے سینئر لیڈر یانامالا رام کرشنوڈو سمیت ستر مسافر سوار تھے۔
رینیگنٹا ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ پرواز بنگلور میں بحفاظت اتر گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی جہاز کو وہاں موڑ دیا گیا تھا کیونکہ رینیگنٹا ہوائی اڈے مرمت کے لیے سہولیات دستیاب نہیں تھیں۔
Share this post
