بھٹکل 28؍ مارچ 2019(فکروخبر /پریس ریلیز) دورِ حاضر میں چند خلیجی ممالک کی مخصوص پالیسیوں کی وجہ سے غیر وطنی ملازمین وکاروبار کرنے والے احباب کے لیے ایک بہت بڑا المیہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے بھٹکل کے بیشمار تجربہ کار اور قابل ولائق احباب بہت بڑا نقصان اٹھاتے ہوئے خلیجی ممالک کو خیر باد کہہ دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال ہی ایک بڑی تعداد نے خلیجی ممالک کو الوداع کہتے ہوئے بھٹکل کا رُخ کیا ہے اور آج کے اس خود غرضی اور مہنگائی کے دور میں بے روزگار ہوکر نوکریوں کی تلاش میں پریشان ہیں اور اُن کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔ ضرورت ہے کہ قوم اس معاملہ میں مجموعی طور پر غوروفکر فرماکر کسی نتیجہ پر پہنچنے کی کوشش کریں۔
انڈین نوائط فورم حال ہی میں جس کی بنیاد ڈالی گئی ہے ، اس فورم کے تحت 27؍ اپریل 2019 ء کو قاضیا حسن ہال ، رابطہ کامپلیکس نوائط کالونی بھٹکل میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کرنا طئے پایا ہے جس کی بنیاد مختلف طرح کے کاروبار اور نوکریوں کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش پر ہے۔
مندرجہ ذیل حضرات اس پروگرام کے منتظمین ہوں گے۔
جناب جوکاکو عبدالمجید صاحب (صدر آئی این آیف )
جناب ایس ایم ارشد صاحب (نائب صدر این ایف وچیرمین سب کمیٹی)
جناب جوکاکو معاذ صاحب (جنرل سکریٹری آئی این ایف )
جناب آفتاب کولا صاحب (کنوینر)
جناب نعمان پٹیل صاحب اور جناب سیفان شنگیری صاحب (معاون کنوینر اور دیگر اراکین)
ہمارے پروگرام کا مقصد اس پلیٹ فارم کے لیے ذریعہ بے روزگار نوجوانوں کو غیر سرکاری ملازمت سے جوڑنا ہے او ربھٹکل سے تعلق رکھنے والے کو بغیر کسی اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے باوجود بھی ہر ایک کے لیے ممکنہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی پوری پوری کوشش کی جائے گی۔ مختلف شعبہ جات ترتیب دئیے جائیں گے جس کے ذریعہ آسانی کے ساتھ ملازمت حاصل کرنے میں رہنمائی ملے گی۔
وہ حضرات جو ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ و ہ ow2 https://goo.gl/forms/nEuG3feZbbtHil آن لائن پتہ پر اپنا نام درج کریں یا مندرجہ ذیل دفتر سے رجوع ہوں۔
(1) مجلس اصلاح و تنظیم ، صدیق اسٹریٹ بھٹکل
(2) رابطہ سوسائٹی ، رابطہ کامپلیکس ، نوائط کالونی بھٹکل
(3) ساحل آن لائن ، جماعت کامپلیکس ، نزد نور مسجد بھٹکل
(4) بھٹکلیس ڈاٹ کام ،رابطہ کامپلیکس ، نوائط کالونی بھٹکل
(5) جامعہ اسلامیہ ، جامعہ آباد بھٹکل
(6) نقش نوائط ، چوک بازار بھٹکل
اُن حضرات کو ملازمت کے سلسلہ میں منتظمین کی طرف سے پروگرام کے ایک ہفتہ پہلے آگاہ کیا جائے گا۔ ملازمت کے خواہشمند حضرات اپنی تمام تر تفصیلات (بایو ڈاٹا مع تصویر) کے ساتھ حاضر ہوں ۔ جن حضرات کے پاس تفصیلات مرتب نہ ہوں ، اگر وہ چاہیں تو پروگرام کے دن اُن کے لیے اس سلسلہ میں رہنمائی کا نظم بھی کیا جائے گا۔
ہماری یہ کوشش ہے کہ بھٹکل کے ملازمت کے خواہشمند کو اور کاروباری حضرات کو ساتھ مل بیٹھ کر روزگار فراہم کرنے میں ترجیح دی جائے ۔ اس کے علاوہ ورکشاپ منعقد کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ کاروباری اور سرمایہ کار حضرات کے لیے مختلف طرح کی تجارت کے سلسلہ میں باہمی تبادلۂ خیال کے ذریعہ بہترین اور نفع بخش تجارت کی طرف رہنمائی کی جائے گی اور تجارت کے سلسلہ میں تمام اُمور کی مکمل طو رپر جانکاری بھی دی جائے گی جس میں ہماری قوم مستقبل میں ایک بہترین کردار ادا کرے گی۔
ہم تمام خواہشمند حضرات سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ اس سنہرے موقع سے (جو انڈین نوائط فورم نے فراہم کیا ہے) بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مزید معلومات کے لیے ای میل ([email protected]) پر رابطہ کریں۔
انڈین نوائط فورم کا تعارف
انڈین نوائط فورم بیرونِ بھٹکل اور اندرونِ ہند کی آٹھ جماعتوں پر مشتمل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کی بنیاد گذشتہ سال چند اعلیٰ مقاصد کے تحت ڈالی گئی تھی۔ اس ادارے کا بنیادی اور اہم مقصد ان جماعتوں کے ممبران کے درمیان باہمی ربط وتعلق کو مضبوط کرنا اور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری قوم کے نوجوانوں کو حتی الامکان معاشی اعتبار سے مستحکم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دینی ، سماجی ، تعلیمی واخلاقی اعتبار سے ہر ممکن مالی تعاون بھی پیش کرنا ہے او راس کا ایک عظیم مقصد تمام شہریوں کے درمیان مختلف اداروں کے ساتھ آپسی مفاہمت اور اتفاق رائے کے ذریعہ بغیر کسی مذہبی ونسلی تفاوت واختلاف کے مساویانہ تعلقات قائم کرنا ہے۔
جنرل سکریٹری
انڈین نوائط فورم (INF)
Share this post
