بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس میں شامل

کمٹہ03 مئی 2024(فکرو خبر نیوز) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جے ڈی ایس کے بی جے پی سے ہاتھ ملانے کے بعد پارٹی کے کئی لیڈر ان اور کارکنان پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔
اج کمٹہ کے منکی میدان میں کانگریس کی جانب سے منعقدہ ایک ریلی میں بھٹکل کے معروف سماجی کارکن اور جے ڈی ایس کے سابق تعلقہ صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس میں شامل ہو گئے۔
 وزیر اعلی سدر امیا نے کانگریس میں شامل ہونے پر ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ اسی طرح نائب وزیر اعلی ڈی کے شیواکمار نے بھی گلدستہ پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عنایت اللہ شاہ بندری کے کانگریس میں شامل ہونی خبر عام ہوتے ہوئے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ان کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ان کے حامی افراد کا ایک بڑا طبقہ بھی کانگریس سے جڑ جائے گا اور ضلع اترا کنڑا میں کانگریس مزید مضبوط ہوگی۔

Share this post

Loading...