کرناٹک ایگزامینیشن اتھاریٹی کی گائیڈلائن کے بعد حجاب معاملہ پر کرناٹک حکومت پر تنقید، وزیر تعلیم نے دیا یہ بیان

بنگلورو 15 نومبر 2023: کرناٹک کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ایم سی سدھاکر نے کہا کہ بورڈز اور کارپوریشنوں کے بھرتی کے امتحانات کے دوران حجاب پر کوئی پابندی نہیں تھی، یہ بیان کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی کے نئے ڈریس کوڈ میں ہر قسم کے سر ڈھانپنے پر پابندی عائد کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

کرناٹک ایگزامینیشن اتھارٹی کے ڈریس کوڈ کو بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کے طور پر جیسے کہ بلوٹوتھ ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی، مختلف گروپوں اور سیاست دانوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنی، اس پرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس پر تنقید کی۔

تاہم ہائیر ایجوکیشن کے وزیر نے کہا کہ ڈریس کوڈ کے پیچھے خیال بدعنوانی کو روکنا تھا ، انہوں نے کہا کہ نئے قوانین کی غلط تشریح کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حجاب پہننے والی خواتین امیدواروں کو ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز میں رپورٹ کرنا ہوگی ، ان کی مناسب تلاشی لے جائے گی ، ہم اس وقت سے مزید میٹل ڈیٹیکٹر متعارف کرائیں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ پچھلے سالوں کی طرح دھوکہ دیں۔

سدھاکر نے کہا کہ یہ اصول کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ وہ پہلے بھی موجود تھے۔ ہم صرف چوکسی بڑھانا چاہتے ہیں۔ غیر ضروری ٹوپیاں یا سکارف پہننے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کا اطلاق حجاب پر نہیں ہوتا۔

سیاسی رہنماؤں کی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سدھاکر نے کہا، ''مجھے نہیں معلوم کہ غلط معلومات کیوں پھیلائی جا رہی ہیں۔ مجھے کچھ غلط نظر نہیں آرہا ہے۔"

یہ اعلان ریاست بھر میں 18 اور 19 نومبر کو منعقد ہونے والے مختلف بورڈز اور کارپوریشنوں سے پہلے سامنے آیا۔

Share this post

Loading...