امسال معہدالامام حسن البنا الشہید میں حافظ ہونے والی طالبات کے اعزاز میں جلسہ

اس میں حافظ ہونے والی چاروں طالبات کوانعامات سے نوارا گیا،اس جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر ناجحہ ندرت(پرنسپل مدرسہ فرقانیہ شیرور)مدعو تھیں موصوفہ نے علم دین اور فضیلت قرآن کے تعلق سے خواتین کے سامنے اپنے خاص اور اچھوتے انذاز میں باتیں کیں،اس کے بعد جامعۃ الصالحات کی معلمہ (محترمہ نسیمہ آپا)نے سامعات کو مخاطب ہوتے ہوئے وقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور موبائیل کے زیادہ استعمال سے اپنے اوقات کو ضائع نہ کرنے پر زور دیا،اور اس کے نقصانات سے خواتین کو آگاہ کیا ۔اس جلسہ میں کثیر تعدار میں خواتین جمع تھیں،اخیر میں مہمان خصوصی محترمہ ناجحہ ندرت کی دعا پر جلسہ برخاست ہوا۔ جلسہ شام پاونے سات بجے(6:45p.m) اختتام پذیر ہوا ۔

Share this post

Loading...