درمیانی بلہ بازوں نے بھی اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے اچھی بلہ بازی کا مظاہرہ کیا اور الطاف نے 33رنز اسکورکیے ۔ 171رنز کا پیچھا کرنے اتری سن شائن کے بلہ باز عمران کی گیند بازی کے سامنے زیادہ دیر پچ پر ڈٹے رہنے میں ناکام رہے۔ سن شائن کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی نے بلہ بازی میں کوئی خاص جوہر نہیں دکھایا۔ لائن کے الطاف نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوور میں 17رنز خرچ کرتے ہوئے پانچ اہم وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ان کی اس بہترین کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔
عسفا کے سامنے شاہین ہوئی ڈھیر
عبدالواحد نے لائن ٹرافی 2015میں پہلی سنچری بنالی
آج صبح کے میچ میں عسفا نے لائن ٹرافی 2015میں سب سے زیادہ اسکور بناتے ہوئے شاہین مرڈیشور کے سامنے 207کا ہدف رکھا جس میں عبدالواحد نے صرف 52گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 107رنز بنائے جس میں ان کے آٹھ چھکے اور گیارہ چوکیں شامل ہیں۔ جواب میں شاہین کے بلہ بازوں میں اپنی ٹیم کو جیت دلانے کے لیے بڑی کوششیں کیں ۔گذشتہ میچ میں اچھی بلہ بازی کا مظاہرہ کرنے والے سنان اور مغیث نے اپنی ٹیم کو جتانے میں کوششیں کیں لیکن جیت تک پہنچانے میں ناکام رہے ۔ اس طرح شاہین مرڈیشور 158رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ عسفا کی جانب سے نہال مرزانی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین مرڈیشور کے نیاز نے اپنے تین اوور میں 15رنز خرچ کیے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالواحد کو شاندار 107رنز بنانے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
کل بروز پیر صبح کا میچ لائن اے اور مو ن اسٹار اور دوپہر کا میچ سوپر اسٹار اور آر ایس اے منکی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Share this post
