تفصیلات کے مطابق کل رات تھوکوٹو قریب تلسی تہوار کی تیاریاں چل رہی تھیں اس دوران بائک پر سوار دونامعلوم شرپسند آئے اور مذکورہ عمارت پر پتھراؤ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دو نوں فرقوں کے ذمہ داران جمع ہوگئے اور باہم مشورے سے یہ طئے پایا کہ حالات کو پرامن بنائے رکھنے میں ہر ایک تعاون کریں ۔ اس موقع پر علاقے کے ہندو مسلم ذمہ داران موجود تھے۔
ٹیمپو کی زد میں آنے سے نوجوان ہلاک
منگلور 24؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ایک ٹیمپو الٹنے سے اس کی زد میں آنے والے نوجوان کے ہلاک ہونے کی واردات ملکی پولیس تھانہ حدود کے کیمپو گڈے نامی علاقے میں آج پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت فہیم شیخ (21) مقیم ہیلنگڈی اندرا نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ نوجوان پنکی کیٹرنگ میں کام کیا کرتا تھا۔ آج صبح کیمپے گڈ ے نامی علاقے میں شیڈ ڈالنے جب جارہے تھے تواس دوران ٹیمپو کے ٹائر نرم مٹی میں دھنس گئے جب ٹیمپو بے قابو ہوتے دکھائی دینے لگی تو لاری پر سوار فہیم نے چھلانگ لگادی ۔ اس دوران ٹیمپو الٹ گئی اور نوجوان ٹیمپو کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ فوری طور پر نوجوان کو ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی۔ ملکی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
تیراکی کے دوران لاپتہ دو طلباء کی لاشیں برآمد
سلیا 24؍ نومبر (فکروخبرنیوز) تیراکی دوران پانچ میں سے دو طلباء کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کمار دھارا ندی میں پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت اسٹیفن راج اور جتیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ طلباء کی لاش حادثہ کے چوبیس گھنٹے کے بعد برآمد ہوئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سبرامنیشوار کالج کے پانچ طلباء پیر کے روز کمار دھارا ندی میں تیراکی کی غرض سے اترے ۔ اس دوران جنتیش اور اسٹیفن راج لاپتہ ہوگئے۔ بقیہ تین طلباء گھبرائے ہوئے گھر لوٹے اور کسی کو اس کی اطلاع نہیں دی۔ جب اسٹیفن راج اور جتیش شام تک گھر نہیں لوٹے تو پریشان والدین نے ان کی تلاش شروع کردی اور سبرامنیا پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی ۔ اس دوران چند افراد نے ندی کے کنارے اسکول بیگ اور جوتے دیکھے تو مقامی لوگوں کو اس کی اطلاع کردی ۔ بتایا جارہاہے کہ ندی کا پانی زیادہ گہرا ہونے کی وجہ سے کسی نے لاشیں ڈھونڈنے کی ہمت نہیں کی اور فوری طور پر فائربریگیڈ عملہ کو اطلاع کردی اور رات دیر گئے تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں ۔ دوسرے روز جب فائربریگیڈ عملہ نے لاشوں کی تلاش شروع کردی تو دوپہر کے قریب دونوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔
Share this post
