مسجد میں امام کو قتل کی نیت سے گھسنے کے الزام میں ساٹھ سالہ پجاری کو پولیس نے کیا گرفتار

bantwal, kaikabma mosque, bc road mangalore, mangarloe,

بنٹوال 3 مارچ 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)  بی سی روڈ کائی کمبا قریب مٹھا بیل میں واقع ایک مسجد میں رات کے دس بجے ایک شخص گھس آیا۔

مذکورہ شخصی کی شناخت ساٹھ سالہ پجاری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔

ڈائجی ورلڈ میں نشر خبر کے مطابق منگل کی رات پجاری نے اپنی بائک مسجد کے باہر کھڑی کی اور مشکوک انداز میں گھومنے لگا اور پھر مسجد میں چلا گیا۔ مسجد کے امام نے اسے روکا اور اس کے آنے کے مقصد کے بارے میں سوال کیا۔ پجاری نے دعویٰ کیا کہ وہ امام کو قتل  کو قتل کرنے کے ارادہ سے آیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی طرف سے دی گئی اطلاع کی بنیاد پر یہاں کے ٹاؤن تھانے کے اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلی جانچ کے دوران اس کے دو پہیہ گاڑی سے ایک چاقو برآمد ہوا۔ ٹاؤن پولس اسٹیشن کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر بابو پجاری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ اس دوران احتیاطی تدابیر کے طور پر مذکورہ مسجد تک پولیس کی حفاظت بڑھا دی گئی۔

سی سی ٹی کیمرے میں واقعہ ریکارڈ ہوا ہے۔

Share this post

Loading...