شبینہ مکتب کے ماحول میں بچوں کی صحیح تربیت ہوتی ہے : مولانا محمد یامین صاحب قاسمی

مولانا موصوف آج بعد نمازِ عشاء مسجد امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ جالی روڈ کے شبینہ مکتب کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر عوام سے مخاطب تھے ۔ مولانا نے شبینہ مکتب کی اہمیت وافادیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہاں آکر بچے اچھے ماحول میں رہتے ہیں او رسب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہاں موجود علماء کرام کی نگرانی میں ہوتے ہیں ، مولانا نے کہا کہ بچوں کی تربیت کے لیے ان کی نگرانی لازم ہے  تاکہ وہ غلط ماحول میں نہ چلے جائیں ، مولانا نے تاریخی واقعات بیان کرتے ہوئے اولاد کی صحیح تربیت پر بھی روشنی ڈالی۔ مولانا موصوف کے خطاب کے فوری بعد مسجد سے متصل شبینہ مکتب کی نئی عمارت کا مولانا کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ، مولانا نے اس پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعاؤں سے بھی نوازا او ر بچوں کے پیچھے اپنی محنت صرف کرکے انہیں قرآن کریم کی تعلیم دلانے میں اہم رول ادا کرنے والے اساتذہ کی خدمت میں مبارکباد بھی پیش کی ۔ اس مختصر سی تقریب کی صدارت جناب ماسٹر باطن صاحب نے کی اور نظامت کے فرائض امام مسجد مولانا محمد قیس جوکاکو ندوی نے انجام دئیے۔ 

Share this post

Loading...