آئی ایم اے کے شوروم سے ریوالور اور پچاس زندہ کارتوس برآمد

بنگلورو 26/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  شیواجی نگر میں آئی ایم اے جیولرس کے شوروم سے منصور خان کا لائسنس یافتہ 0.32ایم ایم ریوالور اور 50 زندہ کارتوس برآمد کیے ہیں۔ اس کے علاوہ سونے کے سات صندوق کے ساتھ ساتھ تیرہ کروڑ روپئے مالیت کا سونا اور جائیدادوں کے دستاویزات بھی ضبط کیے ہے جن کی مالیت کا اندازہ ابھی تک نہیں لگایا گیا ہے۔ ڈی سی پی کرائم ایس گریش نے بتایا کہ شیواجی نگر میں واقع آئی ایم اے جویلرس کے شوروم میں چھاپے کے بعد پتہ چلا کہ شوروم نوے فیصد خالی تھا، ایس آئی ٹی نے اس کے ساتھ ساتھ جئے نگر میں واقع شوروم پر بھی چھاپہ مارکارروائی کی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ چھاپے منصون خان کی ویڈیو جاری ہونے کے بعدمارے گئے، یاد رہے کہ اس سے قبل جئے نگر کے آئی ایم اے جویلرس شوروم پر کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں 43کلو سونے کے زیورات، ڈیڑھ کروڑ روپئے کے ہیرے جواہرات اور 520کلو چاندی ضبط کیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی سربراہ بی آر روی کانتے گوڑا نے بتایا کہ وہ اس بات کی تفتیش کررہے ہیں کہ منصور خان کا ویڈیو کہاں بنایا گیا او رکیسے اپلوڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو ہندوستان ہی میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...