ٓآئی ایم اے گھپلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی نے ضمیر احمد خان کو جاری کیا نوٹس

بنگلورو 25/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) کروڑوں روپئے کے آئی ایم اے گھپلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی نے سابق وزیر اور کانگریس کے ایم ایل اے بی زیڈ ضمیر احمد خان کو 29جولائی کو تحقیقات کے لیے حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایس آئی ٹی نے بنگلور کے شیواجی نگر کے ایم ایل اے آر روشن بیگ سے تحقیقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آئی ایم اے چیف منصور خان کی جانب سے خلاصہ کے بعد ہورہی ہے جس میں انہوں نے دونوں پر کو دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔ منصور خان کی طرف سے جاری آڈیو میں کئی ایک لوگوں پر بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس آڈیو کو بنیاد بنایا جائے تو ایس آئی ٹی آئندہ دنوں میں دیگر لیڈران کو بھی سمن جاری کرسکتی ہے۔ 

Share this post

Loading...