بنگلور:26جون2019(فکروخبر نیوز) ائی ایم اے گھپلے نےجہاں ہزاروں خاندانون کو مشکلات میں ڈال دیا ہے وہیں کئی ازدواجی تعلقات ٹوٹ جانے کے کگار پر ہیں ایک ۲۶ سالہ خاتون نے ہوٹل کے مالک اپنے شوہر سے اس بات پرعلیحدگی اختیار کر لی کہ اس نے ائی ایم اے میں ۲۵ لاکھ روپئے لگایا تھا جواب ائی ایم اے گھپلے کی نذر ہو گئے ہیں،شوہر نے مجبور ہو کر بنگلور سٹی پولس کے تحت چلنے والے شوہروں کی مدد کرنے والے ادارہ وانیتا سہائے وانی سے رابطہ کیا اور بیوی سے مصالحت کی درخواست کی
وانیتاسہائے وانی کے سینئر مشیر اقبال احمد نے بتایا کہ ایک ۳۲ سالہ محمد عامر نے اپنی بیوی سے علیحدگی کے بعد ان سے مدد کے لئے ملاقات کی ، چکمگلور کا باشندہ محمد عامر ایک ہو ٹل چلاتا تھا اس نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ بنگلور میں جائیداد خریدنے کے لئے اپنی زمین بیچنا چاہتا ہے ،اس نے اپنی زمین ۲۵ لاکھ روپئے میں بیچنے کے بعد بنگلور میں ایک جائداد کی تلاش کرنے لگا تو اس وقت اس کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ ائی ایم اے میں پیسہ لگالے جہاں سے کثیر منافع ملے گا اس نے اپنے دوست کی بات سن کر اپنی بیوی کو اطلاع دئے بغیر ائی ایم اے میں پیسہ لگادیا ،جب ائی ایم اے گھپلہ سامنے آیا تو اس نے بیوی کو تمام ماجرا بیان کیا تو وہ سن کر صدمہ میں آگئی اور کہنے لگی کہ اس نے خاندان کی مالیاتی حالت تباہ کر دی ہے یہ کہتے ہوئے اپنی چار سالہ بیٹی کو لے کر گھر سے نکل گئی ، رشتہ داروں کے ذریعہ اسے سمجھانے کی کوشش رائیگاں گئیں ، اقبال احمد نے یہ بتایا کہ عامر اپنی اہلیہ سے مصالحت کرانے کی درخواست کرنے لگا اور درخواست کی کہ اسے یہ سمجھایا جائے کہ زندگی میں پیسہ سب کچھ نہیں ہے ،رشتہ اہم ہیں ، عامر کی اہلیہ کو بنگلور سٹی پولس کے تحت چلنے والے شوہروں کی مدد کرنے والے ادارہ وانیتا سہائے وانی آنے کی درخواست کی گئی ہے
Share this post
