بنگلورو 22/ جولائی 2019 (فکروخبر نیوز) آئی ایم دھوکہ دaہی معاملہ کے اہم ملزم منصور خان کو سینہ میں درد اٹھنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ منصور خان کو سری جیادیوا آف کارڈیو واسکر سائنس کے میں داخل کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سی این منجوناتھ کے مطابق یہ سب ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ ہزارو ں لوگو ں نے آئی ایم کے چیف منصور خان کے خلاف معاملات درج کیے ہیں جس کا وہ سامنا کررہے ہیں۔ فی الحال وہ ای ڈی کی حراست میں ہے جہاں ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ خان کو جمعہ کی رات دہلی ایرپورٹ سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ دبئی سے رات کی فلائٹ سے پہنچے تھے۔ گذشتہ ماہ ملک چھوڑنے کے بعد انہو ں نے ویڈیوز جاری کرکے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا تھا کہ وہ ملک لوٹ کر تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں کا تعاون کریں اور سرمایہ بھی لوٹائیں گے۔
Share this post
