نیو دہلی 19 جولائی 2019 ( فکر وخبر نیوز ) آئی ایم اے کے بانی اور کئی اہم معاملات میں ایس آئی ٹی کو مطلوب منصور خان کو رات 2 بجے دہلی ایرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتاری کے بعد اسے ایس آئی ٹی کے اعلی افسران کے حوالے کیا گیا ہے جو ان سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ واضح رہے کہ منصور خان پر 42,000 مقدمات درج ہیں۔
اور اس گھوٹالہ میں قداوار سیاسی لیڈران بھی شامل ہیں، اور کہا جا رہا ہے کہ روشن بیگ نے 400 کروڑ روپے ابھی تک نہیں لوٹائے ہیں۔ اور افسران روشن بیگ سے بھی انکوائری کرچکے ہیں۔
کرناٹک کے وزیر ضمیر احمد خان ان سے کہہ چکے تھے کہ اپ باہر آکر صاف صاف بتائیں ہم کاروائی کریں گے۔ اور انہوں نے اپنے ساتھ کیے خرید وفروخت کے کاغذات کو ذرائع کے سامنے لا کر اپنی برات کا اظہار بھی کیا تھا۔
اس سے قبل خان کی جانب سے جاری ویڈیو میں چوبیس گھنٹوں کے اندر ملک لوٹنے کی بات انہوں نے کہی تھی۔
Share this post
