بنگلورو 09/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) ہزاروں کے آئی ایم اے گھپلے کی تفتیش کرنے والی خصوصی ٹیم ایس آئی ٹی نے بنگلور شہری ضلع کے ڈپٹی کمشنر وجے شنکر کو کل حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کردی گئی ہے۔ حال ہی میں ایس آئی ٹی نے بنگلور نارتھ کے اسسٹنٹ کمشنر ریوینو کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک بلڈر کرشنا مورتی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پوچھ تاچھ کے بعد مزید تفصیلات بیان کی جائیں گی۔ موجودہ طور پر ناگراج اور ولیج اکاؤنٹنٹ منجوناتھ حراست میں ہیں۔ ان کی طرف سے بتائی گئی اطلاعات پر ہی وجے شنکر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ منصور خان سے وجے شنکر کے تعلقات کے بارے میں اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ اس معاملہ میں شنکر کو صرف حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ ان کو نوٹس جاری کی گئی تھی او رآج ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Share this post
