ائی ایم اے کیس کی چارج شیٹ سے چاروں افسروں کے نام ہٹا دئے گئے

 

بنگلور :یکم دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)کروڑوں روپیوں کے ائی ایم اے فراڈ کیس کی جانچ میں لگی سی بی ائی نے اس کیس میں شامل چار سرکاری ملازمین کے نام کیس کی چارج شیٹ سے ہٹا دئے ہیں ، سی بی ائی کے اس اقدام سے اب اس کیس میں ان چاروں سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی ، ان ملزمین میں سینئر آئی اے ایس افسر اور بنگلور اربن ضلع کے سابق ڈپٹی کمشر وجئے شنکر ، اسسٹنٹ کمشنر اور کے اے ایس آفسر ایل سی ناگراج ،بی ڈی اے انجینئر پی ڈی کمار اور ولیج اکاونٹنٹ منجوناتھ شامل ہیں ، سی بی ائی نے اس کیس میں آئی ایم اے کے سربراہ منصور خان سمیت ۲۶ ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا لیکن اس نے جو چارج شیٹ تحقیقات کے بعد دائر کی ہے ، اس میں سے چاروں سرکاری افسروں کے نام اس بہانے سے ہٹا دئے گئے ہیں کہ ان کےخلاف کارروائی کے لئے حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ملی ، اس کیس کی تحقیقات کے دوران سابقہ کمار سوامی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی ایس ائی ٹی نے وجئے شنکر پر ائی ایم اے سے 1.5کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا تھا ، اور ادونی انفراسٹرکچر نامی کمپنی سے وجئے شنکر کی ڈھائی کروڑ روپے کی رقم برآمدکی تھی ، اسسٹنٹ کمشنر ایل سی ناگراج پر ۴ کروڑ روپے لینے کا الزام لگایاگیا اور ان کے پاس سے بھاری رقم بھی ضبط ہوئی ، پی ڈی کمار پر خود منصور خان نے ۵ کروڑ روپے لینے کا الزام لگائا تھا ، جبکہ منجوناتھ نے ایل سی ناگراج کوئی ائی ایم اے کی طرف سے دی گئی رقم پہنچائی تھی ، ان تمام حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے سی بی ائی نے اس بنیا دپر کہ حکومت نے ان چاروں پر کارروائی کی اجازت نہیں دی ان کے نام چارج شیٹ سے ہٹادئے ، سی بی ائی کے اس اقدام پر کئی حلقوں مین بحث چھڑ گئی ہے ، اور یہ سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ کہیں اس معاملے میں سی بی ائی کو ان افسروں کے خلاف کارروائی کی اجازت نہ دے کر حکومت نے انہیں بچانے کی کوشش کی ہے ، اور باقی ملزمین کے خلاف اس قدر سنگین الزامات نہ ہونے کے باوجود بھی چارچ شیٹ مین ان کے نام شامل کرکے تعصب کا ثبوت دیا گیا ہے

Share this post

Loading...