علم نہ ہوتو پھر جہالت تاریکی پھیلنے کا ذریعہ بنتی ہے :مولانا خواجہ معین الدین ندوی

سیمنار ہال میں موجود طلبہ کے سرپرستان اور طلبہ سے مخاطب ہوکر انہوں نے کئی واقعات کے حوالے سے سرپرستان کو مبارکباد دی کہ انہوں نے اپنے اولاد کے لئے ایک تو تعلیم کا انتخاب اور پھرتعلیم میں دینی تعلیم کو منتخب کیا جو ان کے لئے آخرت میں نجات کا سامان فراہم کرسکتا ہے۔ ملحوظ رہے کہ امسال الحمدللہ جامعہ اسلامیہ کا نتیجہ مقامی شاخوں سمیت مجموعی طور پر %۹۱ فیصد رہا اور صرف جامعہ آباد کا نتیجہ %۸۸ فیصد رہا ، اسی طرح صرف مکتب چوک بازار کا سالانہ نتیجہ% ۹۱فیصد اور نوائط کالونی کا %۹۵ اور کارگدے کا %۹۷ اور ثانویہ کا %۸۰ اور عالیہ کا %۸۵ اور شعبۂ حفظ جامعہ آباد کا %۹۸ فیصد ہے۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد نے سالانہ رپورت پیش کی جس میں سال بھر کی سرگرمیوں ں کو گنوایا گیا تو وہیں کئی اہم شعبوں میں جو اضافہ ہوا اس کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ مولانا عبدالعظیم صاحب قاضیا نے طلباء کو علم کی محنت پر ابھارا، ملحوظ رہے کہ سالانہ اجلاس کا آغاز برادرم زفیف شنگیری کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا ، مولانا شعیب ائیکری ندوی صاحب نے مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ پیش کیا ۔ بانی جامعہ و صدرِ جامعہ ڈاکٹر علی ملپا صاحب کی دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

Share this post

Loading...