غیر قانونی طور پر گیس سیلنڈر سپلائی کرنے والے دوافراد گرفتار ، پولیس نے چھ لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء کی ضبط

منگلورو 17؍ دسمبر 2018(فکروخبرنیوز) غیر قانونی طور پر گیس بھرکر سپلائی کرنے والوں کے خلاف سی سی بی پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو آج گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے سترہ بھرے ہوئے گیس سیلنڈر ، 136خالی سیلنڈر ، یفیلنگ پمپ ، پک اپ گاڑی اور ایک ٹیمپو بھی ضبط کرلیا ہے۔ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 6,44,400بتائی جارہی ہے۔ گرفتار شدہ افرادکی شناخت ہوچکی ہے جن کا تعلق بولار سے بتایا جارہا ہے اور دو افراد فرار ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this post

Loading...