اجتماعی خودکشی معاملہ ،شنکر نے 60لاکھ کا جعلی سونا بینک میں گروی رکھوائے تھے

جب بینک عملہ نے شنکر کے گروی رکھے سونے کی جانچ کرائی تو پورا کا پورا سونا جعلی نکل آیا، اس خبر نے شروا پولس کے لئے معاملہ کو آسان بنا دیا ہے ،کہتے ہیں کہ شنکر کے پاس 2کار اور دو موٹر سائیکل تھے اور وہ عیش وآرام کی زندگی جی رہا تھا ،پولس نے جب شنکر کے فون کال کی جانچ کرائی تو پتہ چلاکہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے کئی سارے لوگوں سے قرضہ کی مانگ کی تھی ، اور کچھ لوگوں نے شادی سے قبل اسے قرضہ دینے کا بھی وعدہ کیاتھا،جبکہ اس نے اس سے قبل بھی اپنی لڑکی کی تعلیم کے لئے بھی سود پر ایک بڑا قرضہ لیاہوا تھا ،جسے وہ ادا نہیں کر سکا تھا ، قرضہ کی بوجھ کی خبر گھر والوں سے چھپانے اور ان کے سامنے ہونے والی شرمندگی سے بچانے کے لئے شاید اس نے کھانے میں زہر ملایا ہو ،جس سے تماموں کی موت ہو گئی ،بہر حال اس خودکشی کو لے کر کئی سارے سوالات اور کئی ساری کہانیاں لوگوں کے ذہن و دماغ میں گردش کر رہی ہیں ،لیکن پولس اس کی حقیقی وجہ کا پتہ لگانے میں لگی ہوئی ہے۔

Share this post

Loading...