آئی جی پی شہر آمد پر استقبالیہ پروگرام کا انعقاد (مزید ساحلی خبریں)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس پی ایڈیشنل ایس پی ، ڈی ایس پی اور آپ تمام کو مل کر اس بھٹکل میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے کوششیں کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ میں یہاں دو دن آپ کے ساتھ رہوں لیکن اب وقت نہیں ہے۔اس موقع پر ایس پی اتراکنڑا ونایک پاٹل اور ایڈیشنل ایس پی وغیرہ موجود تھے۔ 

ہیبری میں اے ٹی ایم مشین لوٹنے کی واردات ناکام 

لوگوں کو جمع ہوتا دیکھ کر ملزمین فرار 

اڈپی 11؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز ) اے ٹی ایم مشین توڑ کر رقم لوٹ لیے جانے کی ناکام کوشش کیے جانے کی واردات ہیبری میں پیش آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واردات برہماور روڈ پر واقع اے ٹی ایم میں پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح چار بجکر بیس منٹ پرتین افراد بذریعہ کار آئے، دو افراد اے ٹی ایم مشین کے کمرے میں داخل ہوئے اور دراوازہ بند کرکے اے ٹی ایم مشین توڑنے کی کوشش کرنے لگے جبکہ کمرے کے باہر ایک شخص لوگوں کی آمدو روفت پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ بتایا جارہا ہے اے ٹی ایم کے باہر کھڑے شخص پر شبہ کی بنیاد کی وجہ سے لوگ وہاں جمع ہونے شروع ہوگئے جس کو دیکھتے ہوئے ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزمین کی تصویریں قید ہوئیں ہیں جس کی بنیاد پر پولیس اب انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چند مدت سے اس اے ٹی ایم مشین کی پہرے داری کے لیے کوئی سیکوریٹی گارڈ نہیں تھا ، ہیبری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

غیر قانونی طورپر جمع کی گئی ریت پر چھاپہ مار کارروائی

چار سو پچاس ٹن ریت ضبط 

منگلور 11؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) ضلع پولیس کی جانب سے کی گئی ایک چھاپہ مارکارروائی میں بڑی مقدار میں غیر قانونی طور پر جمع کی گئی ریت ضبط کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ایڈیشنل ایس پی ویڈ مرتھی نے اپنے اہلکاروں اور محکمۂ ارضیات کے اہلکاروں کے ساتھ بنٹوال تعلقہ کے کنیانا گاؤں کے قریب سری اینکلو میں یہ چھاپہ مارکارروائی کی۔ ضبط کی گئی ریت 45لاری یعنی 450ٹن ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جس علاقہ میں ریت غیر قانونی طور پر جمع کی گئی وہاں ٹپرلاریوں کی آمدورفت پر شک ہونے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ۔ ملحوظ رہے کہ تعمیراتی کاموں کے لیے عموماً نہر کی ریت استعمال کی جاتی ہے لیکن ادھر ایک سال سے زیادہ عرصہ سے ریت مہیا نہ ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کاموں میں بڑی دشواریاں پیش آرہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے ریت مافیا بھی سرگرم ہوگئے اور غیر قانونی طور پر ریت جمع کرکے عوام کو تعمیراتی کاموں میں مزید پریشانیاں کھڑی کی۔ اس طرح کے حالات میں ضلع پولیس کی اس کارروائی پر عوام مزید ریت مافیاؤں کے چہروں کو بے نقاب کرنے اور غیر قانونی طور پر جمع کئی گئی ریت ضبط کرنے کی امیدیں لگائے ہوئے ہیں۔ 

پتور میں خواتین پولیس تھانہ کا افتتاح 

پتور 11؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) ضلع انچارج وزیر رامناتھ رائے کے ہاتھوں آج خواتین کے لیے مخصوص نئے پولیس تھانہ کا افتتاح آج پتور میں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر رمناتھ رائے نے کہا کہ مذہب اور ذات پات سے بالاتر ہوتے ہوئے پولیس اپنی خدمات انجام دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین مردوں کے مقابلہ میں زیادہ انصاف پسند ہوتی ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین بھی اس میدان میں بڑھ چڑھ اپنی خدمات پیش کریں گی۔ اس موقع پر ایم ایل اے شکنتلا شیٹی ، ضلع بلدیہ صدر میناکشی شانتی گوڑو ، تعلقہ پنچایت صدر بھوانی چدانندا ، ناگرا سبھا وغیرہ موجود تھے۔ 


Share this post

Loading...