ادارہ اہلِ منکی کے تکبیر مظاہرہ میں ممتاز افراد کی فہرست ہوئی جاری،منتخب دس مساہمین کو انعامات سے نوازا گیا

بھٹکل25/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) عید الأضحی کے مبارک ایام میں تکبیر وں کی صدا بلند کرنے، گھر گھر تکبیروں کی آوازوں سے گونجنے اور بہترین آواز میں تکبیر کہنے والے ان خوش نصیب چہروں کو سامنے لانے کی غرض سے ادارہ اہلِ منکی نے آن لائن تکبیر مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کل 84افراد نے شرکت کی۔یاد رہے کہ ادارہ کی جانب سے اس سے قبل اعلان کیا گیا کہ تکبیر مظاہرہ میں شرکت کے خواہاں افراد اپنے مختصر سی ویڈیو بناکر ادارہ کے ذمہ داروں کے نمبرات وھاٹس اپ کریں جس کے بعد ادارہ ان ویڈیوز کو اپنے یوٹیوب چینل پر نشر کیا تھا۔ ادارہ کے ذمہ دار مولوی تعظیم منکی ندوی نے فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ان 84شرکاء میں 63کا تعلق منکی ہے اور بھٹکل سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 21ہے۔ ان 84میں سے دس افراد کو منتخب کیا گیا ہے جن کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ 

عصام ابن محمد علی شنگیری 

 

شیحان ابن مولانا شکیل ابو حسینا 

 

ترحیب ابن توفیق قاضی 

شماس ابن قریش ابوحسینا 

علی اذہان ابن زکریا شریف 

انیس ابن ناہد حاجیکا 

 

ماہر ابن شریف مختصر 

یوسف ابن زکریا کڑپاڑی 

 

محمد ابن عبدالجلیل کوچاپو 

رائد ابن راشد احمد قاضی 

Share this post

Loading...