مشاعرہ کا آغاز مولانا یاسر ندوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نظامت ادارہ ادب اسلامی شاخ بھٹکل کے صدر ڈاکٹر حنیف شباب نے کی۔ مولانا جعفر ندوی نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ شاعروں کو شہد کی مکھی سے تشبیہہ دی گئی ، جس طرح شہد کی مکھی کے پیٹ سے مختلف مشروب نکلتے ہیں اسی طرح شاعروں کے ذہن ودماغ سے ایک صالح معاشرہ کو وجود میں لانے کے لیے مختلف موضوعات پر تعمیری کلام نکلتا ہے جس سے زندگی کے مختلف پہلوؤں کو ہمارے سامنے اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ اس محفل میں درج ذیل شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔
اردو : مہمان شاعر : جناب مسرت پاشا راہی ؔ ، جناب سراجؔ زیبائی ، مقامی شعراء میں جناب ابن حسنؔ ، مولانا سید سالک برماور ندوی ، جناب سید ابوبکر مالکیؔ ، جناب عبدالعلیم شاہینؔ ، جناب حنیف شاہ شبنم
کنڑا شاعر : جناب رضا مانوی ، شری سریش مرڈیشور ، شری گنگا دھر نائک
ہندی : جناب پروفیسر کے سی نذیر احمد
نوائطی : جناب سید سمیع اللہ برماور
چالیس ہزار کی نقدی اور سونے کے زیورات لے کر لٹیرے ہوئے فرار
بنٹوال 04؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) گھروں میں مکینوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لٹیروں کی جانب سے سونے کے زیورات اور چالیس ہزار روپئے نقدی لوٹ کر فرار ہونے کی واردات پانے منگلوروکے قرب گڈے انگڈی میں کل رات پیش آئی ہے ۔ فکروخبر کے مطابق یہاں واقع محمد اسماعیل کے گھر والے اپنے کسی رشتہ دار کے یہا ں گئے ہوئے تھے اس دوران چوروں گھر میں مکینوں کی غیر موجود گی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھت کے راستے سے اندر داخل ہوئے اور پلنگ کے نیچے رکھی الماری کے چابیوں کی مدد سے اس میں موجود سونے کے زیورات اور چالیس ہزار روپئے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ اہلِ خانہ کے گھر لوٹنے کے بعد چوری کی واردات منظر عام پر آئی جس کے بعد مکان مالک اسماعیل نے بنٹوال پولیس تھانہ میں اس کی اطلاع دی ۔ سب انسپکٹرگنگا دھریا اپنی ٹیم کے ساتھ موقعۂ واردات پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے ساتھ ڈاگ اسکواڈ اور فنگرپرنٹس کی ماہرین کی ایک ٹیم بھی موجود تھی جنہوں نے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی رویش ، سرکل انسپکٹر منجیا کے وغیرہ بھی موجود تھے۔ گاؤں والوں کا شبہ ہے کہ اس واردات میں گاؤں ہی کے کسی ایک کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ بنٹوال ٹاؤن پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
لاری اور جیپ کے درمیان خطرناک تصادم۔۔۔۔۔ایک ہلاک اور چھ زخمی
پتور ۔04؍ اگست۔ (فکروخبر نیوز)پتور کے Golithottu نامی علاقہ میں لاری اور جیپ کے در میان پیش آئے سنگین سڑک حادثہ میں ایک شخص کے ہلا ک اور بقیہ چھ افراد کے زخمی ہو نے کی خبر موصول ہوئی ہے،فکرو خبر کے مطابق ۳؍ستمبر اتوار کے دن پتور تعلقہ کے گو لیتھوٹو نامی علاقہ میں لاری اور جیپ کے درمیان سنگین حادثہ پیش آیاہے،جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور بقیہ چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں ،مہلوک کی شنا خت چیدندا اچاریہ(۳۱) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، جو کہ نیلاڈی میں واقع جیولری کی ایک دکان میں ملازمت کر رہا تھا ،اور بقیہ چھ افراد جو زخمی ہو ئے تھے ان کو پتور کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ،بتایا جا تا ہے کہ لاری مینگلور سے پتور کی طرف بڑی تیز رفتاری کے ساتھ آرہی تھی کہ اپن گڈی کی طرف جارہی جیپ سے جا ٹکر ائی ،جس کے نتیجہ میں یہ سنگین حادثہ پیش آیا، پو لیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے معا ملہ درج کر لیا ہے۔
Share this post
