ان شا ء اللہ مورخہ 5؍ جنوری 2014 ء کو شمس انگلش میڈیم اسکول ہال بھٹکل میں صبح دس بجے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ’’تعمیری ادب کی تخلیق: مسائل ، وسائل اور امکانات‘‘ کے موضوع پرمعروف شاعر و نقاد جناب رؤف خیر (حیدر آباد) اور ’’ تعمیری ادب کا فروغ: مسائل ، وسائل اور امکانات ‘‘ کے موضوع پر جناب ڈاکٹر حسن رضا (وظیفہ یا ب پروفیسر رانچی یونیورسٹی) صدر ادارہ ادب اسلامی ہند اپنے مقالات پیش کریں گے۔جس کے سوالات و جوابات کا بھی سیشن ہوگا۔ اس کے علاوہ طلبا ء کی جانب سے ثقافتی پروگرام میں مقابلۂ غزل سرائی بھی ہوگا اورکلام اقبالؔ پر مبنی قوالی وغیرہ بھی پیش کی جائیگی ۔اسی شب ۹ بجے رابطہ ہال نوائط کالونی میں ایک عظیم الشان مشاعرہ ہوگا، جس میں درج ذیل معروف شعرائے کرام اپنا کلام پیش فرمائیں گے۔
جناب رؤف خیرؔ (حیدر آباد) ، ظفرؔ فارقی(حیدر آباد) ، ضیاءؔ مدنی (کیرالہ)، اکبر زاہدؔ (وانمباڈی)، شعور آشناؔ (برہانپور)، تمیز پروازؔ (ناندیڑ) مبین منور( بنگلور) ، سید احمد راحلؔ (میسور)، مظہرؔ محی الدین (کوپل)، قدیر احمد قدیرؔ (کوپل)، نورالدین نورؔ (گلبرگہ)، مسرت پاشاہ راہیؔ (شیموگہ) سید سالکؔ ندوی (بھٹکل)، سید اشرفؔ برماور (بھٹکل)
علم دوست اور ادب نواز حضرات سے شرکت کی پرخلوص درخواست کی جاتی ہے۔
قدیر احمد قدیرؔ (صدر، ادارہ ادب اسلامی ہند کرناٹک)
ع صمد خانہ پوری(سکریٹری، ادارہ ادب اسلامی ہند کرناٹک)
ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ (کنوینر,ادبی کانفرنس و مشاعرہ)
Share this post
