تلنگانہ میں بڑے جانوروں کے تاجروں کو پولیس اور گئو رکشکوں کی ہراسانی کا سامنا

صدرنشین جمعیت القریش محمد سلیم نے تاجرین کے مسائل کی تفصیلی سماعت کی۔ انہوں نے کہا کہ رچہ کونڈہ پولیس نے ویڈیو کانفرنسنگ منعقدکرتے ہوئے پولیس کو اس طرح کی سرگرمیوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت دی تھی لیکن ایک بارپھرپولیس کو اس سلسلے میں پابند کیاجائے گا۔ تاجروں نے بتایاکہ اس ہراسانی کی وجہ سے تین تاچار دن تک بازار بندرہا جس سے کئی افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے۔ محمد سلیم نے تاجرین کے مسائل کے حل کا یقین دلایا۔

Share this post

Loading...