ریاستِ کرناٹک کے مشہور شاعر جناب محمد حسین فطرتؔ کی تہنیت (مزید ساحلی خبریں)

مفکر اسلام حضرت مولانا علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی جناب محمد حسین فطرت کے اشعار کی تعریف کی ہے۔ اردو ادب کی دنیا میں ان کی اس خدمات پر ادارہ ادب اسلامی شاخ بھٹکل کی جانب سے تہنیت کرتے ہوئے ان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مشاعرہ کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں شہر بھٹکل واطراف اکناف کے مشہور شعراء کرام نے اپنے کلام سے نواز اور داد حاصل کی، اسی طرح یہاں کے طلبہ نے مشہور شعراء کے غزلیں پیش کرکے غزل سرائی مقابلے میں جان دی تھی ۔اس مسابقے میں اول دوم آنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔اسٹیج پر کئی اہم شخصیات موجود تھی۔


گیس ٹینکر ڈرائیور وں کی ہڑتال جاری 

کئی افراد کو پولیس نے کیا گرفتار 

منگلور 02؍ جنوری (فکروخبرنیوز) آندھرا پردیش میں گیس ڈرائیور کے قتل کی واردات منظر عام پر آنے کے بعد گیس ڈرائیوروں کی جانب سے جاری ہڑتال منگلور اور اس کے مضافاتی شہروں میں شدت اختیار کر گئی ہے۔ آج سنیچر کے روز پولیس نے ہڑتال جاری رکھنے والے دو ڈرائیور وں کے علاوہ ہڑتال جاری رکھنے میں تعاون کرنے والے ڈی وائی ایف آئی اور سی آئی ٹی کے کارکنان کو بھی حراست میں لیا ہے۔ احتجاجی چار روز قبل سورتکل کے قریب واقع ہندوستان پٹرولیم کورپریشن (ایچ پی سی ایل) کے احاطے میں جمع ہوگئے اور 19دسمبر کو گیس ٹینکر ڈرائیور شرونان کو معاوضہ دینے اور شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق سورتکل کے قریب تین ہزار سے زائد گیس ٹینکر کھڑے کردئیے گئے ہیں۔ سنیچر کے روز ہندوستان پٹرولیم یونٹ کے مالکان پولیس کی مدد سے گیس ٹینکروں کو وہاں سے جگہ خالی کرانے کی بات کہتے ہی ڈرائیور بھڑک گئے اور سیکڑوں ڈرائیور نے پولیس نے اس کی وجہ بتانے کے لیے کہا۔ اس موقع پر صورتحال بے قابو ہوگئی ۔ پولیس نے 47احتجاجیوں کو گرفتار کرتے ہوئے پنمبور پولیس تھانے لے گئی ہے۔ اس سلسلہ میں جلد ہی ایک پریس کا نفرنس کے ذریعہ معلومات فراہم کرائے جانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔

Share this post

Loading...