میسور 17؍ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) ریاستی حکومت نے سرکاری کالجوں کی ترقی کے لیے 600کروڑ جاری کردئیے ہیں۔ اس بات کی اطلاع ضلع ہائر ایجوکیشن منسٹر جی ٹی دیوے گوڑا نے دی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ریاست کے سرکاری کالجوں میں سہولیات مہیاکراتے ہوئے انہیں ترقی پر لانا ہے، یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ مرکزی حکومت نے کالجوں کی ترقی کے لیے کوئی فنڈ جاری نہیں کیا ہے۔ اب ریاستی حکومت نے اس جانب قدم اٹھاتے ہوئے مذکورہ فیصلہ لیا ہے اور فنڈ بھی جاری کردیا ہے تاکہ ہمارے طلباء کو کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ پورے ذوق اور شوق کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب اس کے لیے ٹینڈر پکارا جائے گا اور مقررہ وقت میں کام کرنے کے لیے کوششیں بھی کی جائیں گی۔
Share this post
