منگلورو 04/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا کے سابق انچارج وزیر یوٹی قادر نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افسران کا تبادلہ روک دیا جائے۔ انہوں نے اپنے دور کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے تھے۔ گانجہ اور سینڈ مافیا کا بازار پر روک لگائی گئی تھی اور ا سکے ساتھ بازار کی قیمت پر ریت سپلائی کرنے کے لیے سینڈ اپلیکشن بھی لانچ کیا گیا تھا۔ افسران نے اپنے ڈیوٹی بخوبی نبھارہے تھے۔ ایسے حالات میں پولیس کمشنر سندیپ پاٹل کا تبادلہ کیا گیاتھا، اسی طرح ڈی سی پی ہانومنتھارایا کا بھی تبادلہ کیا گیا، اتنے جلد بازی میں افسران کا تبادلہ اچھا کام نہیں ہے۔ میں نے وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا کو بھی خط لکھا ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال پوچھا ہے کہ بی جے پی اقتدار کرنے کے لیے جلد بازی کررہی تھی لیکن حکومت بننے کے اتنے دونوں بعد کابینہ تشکیل نہیں دی گئی ہے۔
اہم شاہراہ پر بنے پل کے تعلق سے انہوں نے نتن گڈکری کو لکھے گئے خط کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پل پر سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی وارداتیں روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اسی طرح خودکشی کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ کچرہ پھینکے کے عمل کو بھی روکنے کے لیے ریلنگ لگائیں جائیں۔ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے یہاں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں۔
Share this post
