یہ لوگ مسجد نبوی میں افطار کے وقت پہنچتے ہیں اور ایک ہی دسترخوان پر بھٹکل ومضافات سے پہنچنے والے احبا ب کے لیے افطاری کا نظم کرتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ سحری کے اوقات میں بھی وقت سے پہلے یہ لوگ پہنچ کر سحری کا مکمل طور پر انتظام کرتے ہیں جس سے ہمیں اجنبیت کا احساس ہی نہیں ہوتا ۔ عموماً گھر سے دور رہنے کے بعد لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن بزمِ مدینہ حجاج ومعتمرین کی خدمت کرکے ایک بہت بڑا کام کررہی ہے۔ اس موقع پر فکروخبر کی جانب سے اس تنظیم کو دلی مبارکبادی پیش کی جاتی ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین
قتل کے الزام میں حراست میں لیے گئے پانچ ملزمین پر جرم ثابت
عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی
منگلور 26؍ جولائی (فکروخبرنیوز) سیشن کورٹ کی جانب سے ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لیے گئے پانچ ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ سیشن کورٹ کی جج اوما ایم جی نے پانچ ملزمین پر جرم ثابت ہونے پر یہ سزا سناتے ہوئے ہر ایک پردس ہزار روپئے بھی جرمانہ عائد کیا ہے ۔مجرمین کی شناخت محمد انصار (39) محمد نوفل (23) محمد سلیم (26) عبدالبشیر (29) اور نوشاد (32) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جنہوں نے سدپا(29) نامی شخص کا پراسرار طور پر قتل کردیا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق سدپا کی بیوی کستوری کے محمد انصار نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ کہا جارہا ہے کہ کستوری نے اپنے بیٹے کو محمد کے گھر چھوڑا جس کے بعد اس کا آنا جانا رہتا تھا۔ اس بات سے ناراض سدپا نے اس کا تذکرہ اپنے دوستوں سے کیا۔ لوگوں میں اس بات کو پھیلتا دیکھ کر ملزم نے کستوری کے ساتھ مل کر سدپا کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے منصوبے کے مطابق 4؍ فروری 2007 کو وہ سدپا کو لے کر بلکرگدے پہنچے جہاں انہوں نے سدپا کا قتل کردیا۔ دوسری جانب سے سدپا اپنے آبائی گاؤں نہ لوٹنے کی وجہ سے اس کے بھائی بڑا پریشان تھا۔ سال میں کم از کم ایک مرتبہ اپنے آبائی گاؤں آنے جانے والا سدپا جب تین سال تک گھر نہیں پہنچا تو اس کے بھائی نے پولیس تھانہ میں اپنے بھائی سدپا کے گمشدگی کی شکایت درج کرائی ، پولیس نے درج شدہ شکایت پر تحقیقات کرنے کے لیے سدپا کی بیوی کستوری کو حراست میں لیا جس کے بعد مذکورہ پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے مذکورہ پانچ ملزمین کوحراست میں لیا ۔ کل ہوئی سنوائی میں سیشن کورٹ کے جج نے پانچوں کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے ہر ایک پر دس ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کستوری ضمانت ملنے کے بعد فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔
تراسی سڑک حادثہ میں مہلوک بچوں کے اہلِ خانہ کو معاوضہ دیا گیا
کنداپور 26؍ جولائی (فکروخبرنیوز) 21؍ جون کو تعلقہ کے تراسی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں مہلوک چھ بچوں کے اہلِ خانہ کو حکومت کی جانب سے آج معاوضہ دیا گیا ۔ بیندور ایم ایل اے کے گوپال راؤ نے ہر بچہ کے اہلِ خانہ کو پچاس ہزار روپئے کا چیک دیتے ہوئے اپنے دکھ کا بھی اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق یہ معاوضہ اساتذہ اور بچوں کے فلاح وبہبود پر خرچ کیے جانے والے فنڈ سے دیا گیا ہے جس کے قانون کے مطابق پہلی جماعت اور اس سے اوپر کے بچوں کے اہلِ خانہ کے لیے یہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ایم ایل اے گوپال پجاری نے کہا کہ ہم معاوضہ نہ ملنے والے اہلِ خانہ کے سلسلہ میں حکومت سے بات کریں گے اور ان کے لیے کوششیں کریں گے۔ یاد رہے کہ 21؍ جون کو اسکول جانے کے دوران ایک موڑ پراومنی کارسے تیز رفتار بس ٹکراگئی تھی جس کی وجہ سے اومنی پر سوار اسکول کے بیس بچوں میں سے آٹھ بچے ہلاک ہوگئے تھے۔
ڈی وائی ایس پی کلپا ہندی باغ کے خودکشی معاملہ
عدالت نے پروین کھانڈیا کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی
چک منگلور 26؍ جولائی (فکروخبرنیوز) کلپا ہندی باغ خودکشی معاملہ میں اہم ملزم پروین کھانڈیا کی ضمانت کی عرضی کل یہاں سیشن کورٹ نے مسترد کردی ہے۔ پروین کھانڈیا کو تیجاس گوڈا کے اغوائی میں بطور ملزم ہے جس کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر (ڈی وائی ایس پی ) ہندی باغ نے خودکشی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق دو گروہوں کے درمیان ہوئے سودے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذکورہ ڈی وائی ایس پی کو دس لاکھ روپئے دئیے گئے تھے۔ اس معاملہ میں ہندی باغ سمیت پانچ لوگوں کو ملزم ٹہرایا گیا تھا جس کے دورسرے ہی روزڈی وائی ایس پی نے خودکشی کی تھی۔ خودکشی کامعاملہ سامنے آنے کے بعد پروین کھانڈیا اور اسکی بیوی پریا نامعلوم جگہ پر چلے گئے تھے اور ایڈوکیٹ اے رویندرا کے ذریعہ عدالت میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی جس پر سنوائی کرتے ہوئے عدالت نے پروین کھانڈیا کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔
Share this post
