ہبلی ریلوے اسٹیشن دھماکہ معاملہ میں اسٹیشن ماسٹر اور ایک آر پی ایف معطل

بنگلورو 27/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  ہبلی ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کے واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد مرکزی ریلوے وزیر سریش انگاڈی نے اس بات کی اطلاع کی تصدیق کی ہے کہ اس معاملہ میں دو افراد کو معطل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ 21اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اسٹیشن ماسٹر ورن کمار دس اور آرپی ایف اے ایس آئی منجوناتھ کو معطل کرکے ان سے تحقیقات جاری ہے۔اس سے قبل ریلوے اور ریلوے پولیس افسران کو معاملہ کے تعلق سے رپورٹ سونپنے کے لیے تین دن کی مہلت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 21اکتوبر کو نامعلوم شخص ایک پارسل لے جانے کے دوران اس میں دھماکہ ہوا تھا جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ 

Share this post

Loading...