ہبلی میں تشدد : قابلِ اعتراض پوسٹ کے بعد حالات ہوئے بے قابو ، اب تک کئی افراد گرفتار ، متعدد زخمی

hubli, karnataka, hubli,ہبلی  ہبلی تشدد ٹ قابلِ اعتراض پوسٹ

ہبلی17؍ اپریل2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) شہر میں اس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب ایک شخص نے قابلِ اعتراض پوسٹ شیئر کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کردئیے۔ پولیس نے مانند نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

اس کے بعد پرانے ہبلی پولیس اسٹیشن پر ہجوم نے پتھراؤ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔ اب تک چالیس افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اور ایک انسپکٹر سمیت بارہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہجوم نے پولیس کی کچھ گاڑیوں کی بھی توڑ پھوڑ کی۔

پولیس نے ہلکے لاٹھی چارج کا سہارا لیا اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے استعمال کیے، حکام نے بتایا کہ تشدد کے بعد شہر میں امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

ہبلی دھارواڑ کے پولس کمشنر لبو رام نے کہا کہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف چھ مقدمات درج کیے گئے ہیں اور حالات اب قابو میں ہیں۔

مسٹر رام نے کہا کہ ایک شخص نے سوشل میڈیا پر مسلم کمیونٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک قابل اعتراض پوسٹ شیئر کی تھی، جس پر دوسروں نے اعتراض کیا اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن اس شخص کے خلاف کی گئی کارروائی سے مطمئن نہیں، آدھی رات کے قریب لوگوں کی ایک بڑی تعداد پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوئی اور ہنگامہ آرائی کی

پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ ہم نے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے تمام احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔

دریں اثناء کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اسے ایک منظم حملہ قرار دیا اور کہا کہ جو تنظیمیں اس کے پیچھے ہیں وہ جان لیں کہ ریاست اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کرے گی۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ان کے حوالے سے کہاجارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ جو کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا، ہماری پولیس ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گی۔ میں اس طرح کے واقعات کے پیچھے تنظیموں کو بتانا چاہتا ہوں، قانون کو نہ توڑیں۔ کرناٹک ریاست اسے برداشت نہیں کرے گی، "

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاست کے وزیر داخلہ اراگا جانیندرا نے کہا کہ ایک پولیس افسر کی حالت تشویشناک ہے اور اسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک پولیس افسر کی حالت تشویشناک ہے۔ حملے میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...