ہبلی میں منعقدہ فیسٹ میں انجمن انجینئرنگ کالج کی شاندار کاردگی

بھٹکل 02 اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) کے ایل ای کالج ہبلی کی جانب سے منعقدہ ٹیکنیکل فیسٹ میں انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے فیسٹ میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے فیسٹ میں شرکت کرنے والے طلباء نے کہا کہ الحمدللہ اس مرتبہ تین بسوں کے ذریعہ طلباء یہاں سے ہبلی پہنچے اور کے ایل ای کالج میں منعقدہ فیسٹ میں شرکت کی ۔ جس میں مجموعی طور پر طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کمپیو ٹر سائنس ، الکٹرٹیکل اور الیکٹرانک،لیکٹرانک اینڈ کمیونیکیشن اور میکانیکل جیسے شعبوں میں انجمن کے طلباء کی کاردگی اطمینان بخش رہی۔ انجمن کے ذمہ داروں اور اساتذہ نے فیسٹ میں شرکت کرنے والے طلباء کو اس کامیابی پر مبارکبادی پیش کی ہے۔

Share this post

Loading...