بھٹکل: ا یج آر ایس کوویڈ ٹاسک فورس بھٹکل یونٹ کی جانب سے سرکاری اسپتال میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے گئے

 بھٹکل21؍ مئی 2021(فکروخبرنیوز) مؤرخہ 20 مئی 2021 بروز جمعرات گورنمنٹ اسپتال بھٹکل میں کرونا سے متاثر مریضوں کی تیمارداری کے لیے موجود  تمام افراد کے لئے ا یج آر ایس کوویڈ ٹاسک فورس بھٹکل یونٹ کی جانب سے کھانے کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔  اسپتال میں 37 مریض ہیں ہر روز ان کی تعداد میں میں کمی و بیشی ہوتی رہتی ہے۔ چالیس پیکٹ رات کے کھانے کے تقسیم کئے گئے۔ ایچ آر ایس کے ذمہ داران کے مطابق ان شائاللہ یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا چونکہ رات کے وقت لاک ڈاؤن رہتا ہے اور مریض کے ہمراہ جو افراد رہتے ہیں انھیں کھانے کے لئے بڑی پریشانی ہوتی ہے وہ لاک ڈاؤن میں باہر نکل بھی نہیں سکتے ہیں۔ ان مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے یج آر ایس بھٹکل یونٹ کی جانب سے  عشائیہ کا بندوبست کیا گیا۔ 
 

Share this post

Loading...