بھٹکل :31اگست2019(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے معرو ف ہوٹل سٹی لائٹ کے مالک جناب نور الامین صاحب کا سڑک حادثہ میں انتقال ہو گیا ہے ، یہ سڑک حادثہ بیندور کے قریب نیکنکٹے علاقہ میں پیش آیا ہے،
تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب اپنے بھائی کو منگلور ائیرپورٹ چھوڑ کر تنہا کار پر سوار منگلور سے لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران بیندور کے نائکن کٹے علاقہ میں اچانک کار کے سامنے کتا آجانے سے کار بے قابو ہوگئی جس کی وجہ سے گاڑی ڈیوائڈر سے ٹکراتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ہاینڈائی گاڑی سے جا ٹکرائی،جس سے کار چلا رہے جناب نورالامین صاحب شدید زخمی ہو گئے انہیں فورا اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن تب تک ان کی زندگی ختم ہوچکی تھی ۔
واضح رہے کہ کہ اس حادثہ میں ہاینڈائی کار پر سوار تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،
جبکہ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ جناب نورالامین صاحب تعلقہ کے جامعہ آباد روڈ پر سالوں سے مقیم تھے ، اور یہاں کے مشہور ہوٹل سٹی لائٹ کےمالک بھی تھے ، وہ اپنے پیچھے ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو چھوڑ اس دنیا سے چل بسے
ایک ذرائع کے مطابق کل صبح ان کی نماز جنازہ اداکئے جانے کاامکان ہے
Share this post
