اسپتال میں زیرِ علاج ٹول پلازہ حملے کا مشتبہ ملزم فرار

زخمی حالت میں یہاں کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھا،محکمۂ پولس کی جانب سے یہ ہدایات کی گئی تھی کہ مذکورہ نوجوان پر نظر رکھی جائے اور اس کی نگرانی کے لیے کانسٹیبل شیشپا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی اور ساتھ میں پرائیویٹ گارڈس کا بھی تعاون لیا گیا تھا۔ اس کے باوجود گارڈس اور کانسٹیبل کی لاپرواہی کی وجہ سے ملزم شمی اسپتال سے راہِ فرار اختیار کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اسی بات کے پیشِ نظر ایس پی ڈاکٹر شرنپا نے یہ ہدایت جاری کی کہ بنٹوال سرکل انسپکٹر راج شیکھر میستری اور کانسٹیبل شیشپا کو نوکری سے برطرف کیا جائے اور ساتھ ہی پرائیویٹ گارڈایجنسی کو بھی ہدایت کی گئی ہیں کہ متعلقہ گارڈس کے خلاف جن کو اسپتال میں نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا تھا سخت کارروائی کی جائے ۔

Share this post

Loading...