بھٹکل :کوویڈ کے علامتی مریضوں کو اسپتال میں داخلہ کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی ، اسسٹنٹ کمشنراور تحصیلدارنے آج ویلفیئر اسپتال کا کیا دورہ

BHATKAL CORONA

بھٹکل05؍مئی2021(فکروخبرنیوز) اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور تعلقہ سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر نے آج ویلفیئر اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ 
اسپتال کے ذمہ دار جناب ابوالأعلیٰ برماور نے فکروخبر کو بتایا کہ دورہ کرنے کے بعد انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے کہا ہے کہ کوویڈ کی علامتیں پائے جانے والے مریضوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے اور اس کے بعد ہی انہیں اسپتال میں بھرتی کیا جائے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس سلسلہ میں وہ اسپتال انتظامیہ کا تعاون کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے وہ امراض جن میں کوویڈ کی علامتیں نہیں پائی جاتی ہیں اس کے لیے کوویڈ ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

Share this post

Loading...