بھٹکل کے قریبی تعلقہ کنداپور میں شہد کی مکھیوں کے ڈنک مارنے سے سترہ اسکولی بچے اسپتال میں داخل (مزید ساحلی خبریں)

زخمی طلباء کی شناخت ہرشت (10) ششنانت (13) سبھاش (12) انکش(12) سجن (8) آدرش(9) ہرشا(12) راگھویندرا (12) پرتیش (13) ششانک (11) مانیکنتا (13) امرتھا (13) اننیا (13) پرجویتا (7) انجلی (10) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد بچے خوف کی وجہ سے روروہے تھے اور ہر طرف چیخ وپکار تھی۔ اسکول میں آج چھٹی کا بھی اعلان کیا گیا ۔ 

کے ایس آرٹی سی نے آج لا محدود ماہانہ پاس جاری کیا 

منگلور : یکم دسمبر (2016(فکروخبرنیوز) شہر میں مزید تیس بسوں کے ساتھ کے ایس آر ٹی سی نے گاہکوں کو مزید سہولیات مہیاکراتے ہوئے آج لا محدود ماہانہ پاس جاری کیا۔ ماہانہ پاس کے لیے صرف 600ادا کرنے پڑیں گے اور اس کے ذریعہ شہر میں چلنے والی تمام بسوں میں مسافر ایک سے زائد مرتبہ بھی سفر کرسکے گا۔ ان بسوں میں شہر میں چلنی والی نجی 21بسوں کے ساتھ ساتھ دیگر دس بسیں بھی شامل ہیں۔ کے ایس آر ٹی سی کے منگلور کے ذمہ دار وویکا نندا ہیگڈے نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ پاس کی قیمت 600روپئے مقرر کی گئی ہے اور اس کے بعد گاہکوں کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات کے بعد اس پر نظر ثانی بھی کی جاسکتی ہے۔ پاس حاصل کرنے والے گاہک پہلے اپنی تصویر چسپاں کیا ہوا آئی ڈی کارڈ حاصل کریں جس کی قیمت 50روپئے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں مزید چودہ بسوں کو مختلف سمتوں میں چلایا جائے گا اور امید ہے کہ آرٹی او کی جانب سے جلد ہی اس کو ہری جھنڈی دکھائی جائے گی۔ 


دس لاکھ پینتیس ہزار روپئے نقدی چوری کے الزا م میں پانچ ریلوے اہلکار گرفتار 

میسور : یکم دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) دس لاکھ پینتیس ہزار روپئے نقدی چوری کے معاملہ کی تحقیقات کررہی ریلوے پروٹیکشن فورس میسور کی جانب سے جنوبی ریلوے سے تعلق رکھنے والے پانچ اہلکاروں کو ارسیکے ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کرلیے کی جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ میسور کے ریلوے سیکوریٹی کمشنر پرکاش پانڈا نے کہا کہ ہم نے ٹھوس ثبوت کی بنا ء پر ارسیکے ریلوے اسٹیشن پر ملازمت کررہے پانچ ریلوے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت کے سمالاتھا ، شریف ، آنند ، راجیش اور شینوجی آر راؤ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن میں سے سمالاتھا اور شریف کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے اور شریف ، آنند اور راجیش کو آر پی ایف کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ پرکاش کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملہ کی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ 15؍ اگست کو ارسیکے ریلوے اسٹیشن میں چار روز کی ٹکٹ سے وصول کردہ رقم دس لاکھ پینتیس ہزار روپئے اور ایک پارسل لاپتہ ہوگیا۔ اس سلسلہ میں اسی روز کے سمالاتھا اور سینئر سپر وائزر ریاض احمد نے معاملہ درج کرایا ۔ معاملہ درج کراتے ہی آر پی ایف نے تحقیقات شروع کردیں ، ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ جس بوکس میں رقم رکھی گئی تھی وہ اپنے حالت پر برقرار تھا جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ یہاں ملازمت کرنے والوں ہی نے یہ واردات انجام دی ہے۔ 


چوری کی وارداتوں میں کروڑوں روپئے مالیت کی ضبط شدہ اشیاء مالکان کو لوٹائی گئی 

میسور : یکم دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) آج میسور پولیس نے تین ماہ کے اندر چوری کی وارداتوں میں کروڑوں مالیت کی ضبط شدہ اشیاء ان کے مالکان کو حوالے کردیں۔ ذرائع کے مطابق یہ اشیاء نجانا گڈ ، پری یا پٹنا اور آر کے نگر تعلق کے حدود سے ضبط کی گئیں تھیں۔ جس میں کار ، اسکوٹر ، مورتیاں ، سونے کے زیورات ، لیپ ٹاپ ، ایل ای ڈی ٹی وی ، موبائل فون اور کئی سلینڈر شامل ہیں۔ تمام اشیاء کا معائنہ کرنے کے بعد ایس پی روی ڈی چنانور نے پولیس اہلکاروں کو مبارکبادی پیش کی۔ ملحوظ رہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں کل 448معاملات درج کیے گئے ہیں اور 557افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ضلع پولیس نے 488گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر ریت لے جانے اور جمع کرنے کے الزام میں ضبط کرلی ہیں جن کی مالیت دو کروڑ روپئے مالیت لگائی گئی ہے۔ 

Share this post

Loading...